
20 Mar 2025
(لاہور نیوز) سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کے ساتھ ساتھ موسم بہار کی چھٹیوں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔
گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے بھی عیدکی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 31 مارچ تا 2 اپریل تک عید کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔