
19 Mar 2025
(ویب ڈیسک) لاہور کے اکثر سکولوں میں پودے نہ لگائے جا سکے۔
ماہ جنوری میں پنجاب کے سکولوں میں شجرکاری مہم شروع کرنیکی ہدایت کی گئی تھی تاہم ہدایات کے باوجود لاہور کے اکثر سکولوں میں پودے نہ لگائے گئے۔
ٹیچرز اور اساتذہ کو پودے لگانے کی ذمہ داری دی گئی تھی، بعض سکولوں میں پودے و بعض میں جگہ نہ ہونے سے پودے نہ لگائے جا سکے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ تمام سکولز شجرکاری سے متعلق ریکارڈ بھجوائیں، ایجوکیشن اتھارٹیز ایک دن میں ریکارڈ محکمہ کو بھجوانے کی پابند ہیں۔