اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری کالجز میں 7 اپریل سے پری فرسٹ ایئر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(لاہور نیوز) سرکاری کالجز میں 7 اپریل سے پری فرسٹ ایئر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

طلبہ کے داخلوں کی شرح بڑھانے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی، سرکاری کالجز میں مقررہ وقت سے پہلے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کالجز میں 7 اپریل سے نویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر داخلے کئے جائیں گے، سرکاری کالجز میں پری فرسٹ ایئر کلاسز کا اجراء بھی 7 اپریل سے کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

داخلے بڑھانے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے کالج سربراہان کو خصوصی ہدایات دیں جس کے مطابق کالجز میں نویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر داخلے کئے جائیں، داخلوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت روایتی طریقوں کو اپنایا جائے، سرکاری کالجز میں داخلوں کے لئے کمیونٹی سے رابطہ کیا جائے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے کالج سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کالجز میں ماہانہ ٹیسٹ سسٹم کا اجراء کیا جائے اور ٹیسٹوں کا ریکارڈ بھی رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے