18 Mar 2025
(لاہور نیوز) کالجوں میں طلبہ کو ہونے والے جرمانوں میں خورد برد کا انکشاف ہو گیا۔
سرکار کے پیسے سرکاری خزانے میں نہیں بلکہ جیبوں میں جانے لگے، طلبہ کو مختلف خلاف ورزیوں پر کئے جانے والے جرمانے سرکاری فنڈز میں جانے کے بجائے ذاتی استعمال میں ہونے لگے، ماہانہ لاکھوں روپے خزانے کو نقصان ہونے لگا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے تمام کالجز کی انتظامیہ کو پابند کر دیا، ایک روپے فائن حاصل کرنے کے لئے بھی واؤچر جاری کیا جائے گا، کسی کالج کا عملہ طلبہ سے کیش فائن وصول نہیں کرے گا، خلاف ورزی کرنے والا خود بینک میں چالان جمع کروائے گا۔
رولز کے مطابق کسی بھی جرمانے کیلئے فائن واؤچر جاری ہوتا ہے۔
