
18 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے ہزاروں سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ کا آغاز ہو گیا۔
لارج سکیل اسیسمنٹ کے امتحان میں طلبہ کے ساتھ متعلقہ مضمون کے ٹیچر کا بھی ٹیسٹ ہو گا، ہیڈماسٹر، والدین اور ایک سکول کونسل ممبر کا انٹرویو بھی کنڈکٹ کرنا ہو گا، یہ تمام کام ٹیسٹ ایڈمنسٹر کے ذمہ ہو نگے۔
ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سکولوں میں پہلے ہی سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے، سالانہ امتحان کے ساتھ لارج سکیل اسیسمنٹ طلبہ ، ٹیچرز اور والدین کیلئے پریشانی کا باعث ہے، سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ منعقد کروانا درد سر بن گیا۔