
18 Mar 2025
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ آگاہی کیلئے سکولوں میں آرٹ مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحصیل سطح پر گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے حوالے سے بہترین آرٹ ورک پر 50 ہزار روپے انعام ملے گا، ضلع سطح پر مقابلہ جیتنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
صوبائی سطح پر بہترین آرٹ ورک کیلئے 5 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے، تحصیل سطح پر آرٹ کا مقابلہ 22 سے 23 اپریل کو منعقد ہو گا۔
ضلعی سطح پر آرٹ کا مقابلہ 24 اور 25 اپریل کو ہو گا جبکہ صوبائی سطح پر فائنل مقابلہ 28 اور 29 اپریل کو ہو گا۔
ڈی ای اوز کو آرٹ کے مقابلوں میں طلبہ کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔