
17 Mar 2025
(ویب ڈیسک) میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ریاضی کے پیپر سے جعلی امیدوار پکڑا گیا۔
چیئرمین ٹاسک فورس برائے تعلیمی بورڈز نے مختلف سینٹرز کا دورہ کیا، والٹن روڈ سینٹر سے جعلی امیدوار پکڑا گیا۔
چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کا کہنا تھا کہ نجی کالج میں بنے سینٹر پر خفیہ اطلاع کی بنا پر انسپکشن کی، امیدوار کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔
اصل امیدوار کی جگہ ایک جعلی امیدوار پیپر دے رہا تھا، بوٹی مافیا اور نقل کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔