اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک کیویز ٹی 20 سیریز کا کل سے آغاز، شاہینوں کے اعزاز میں ویلکم تقریب

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم ہوئی جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوئیں، تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا ، پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے انعقاد پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں میزبانوں نے پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی روایات اور تاریخی اہمیت بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ کا کھیل آپسی محبت احترام اور روایت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے