اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون ترمیم نوٹریز 2025ء کثرت رائے سے منظور

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں حکومت نے مسودہ قانون ترمیم نوٹریز 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

اپوزیشن اراکین کی ترامیم کے معاملہ پر مجتبیٰ شجاع الرحمان غصہ میں آگئے، اپوزیشن کو جوکر قرار دیدیا، اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو گئے اور وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان کے جواب پر اعتراض کر دیا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان  نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن ترامیم میں کوئی کام کی بات نہیں ہوتی، اپوزیشن پوری تیاری کے ساتھ ایوان میں آتی ہے، ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ شجاع الرحمن آپ ایسی بات نہ کریں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان  نے جواب میں کہا کہ میں اپوزیشن کا پابند نہیں ہوں یہ سمجھتے ہیں ہر چیز بلڈوز کر کے کام کر لیں گے تو یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔

ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ  نے کہا کہ آپ حکومت ہیں آپ کو دل بڑا کرنا ہو گا، اگر حکومت کی جانب سے دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، بعدازاں وزیر پارلیمانی امور کے الفاظ حذف کر دیئے گئے۔

ڈپٹی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ جب انسان طاقت میں ہوتا ہے تو زعم آہی جاتا ہے، مجتبی شجاع الرحمان کو الفاظ واپس لینے چاہیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے