
14 Mar 2025
(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی گئی۔
میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
ابتدائی ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلے روز سائیکالوجی اور ہوم اکنامکس مضامین کا امتحان ہو گا، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات 19 مئی تک جاری رہیں گے، آخری پیپر اردو لازمی کا ہو گا، پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔
پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کا آغاز 20 مئی سے ہو گا، پہلے روز سوکس بزنس میتھس اور فلسفہ مضامین کے امتحانات ہونگے، پارٹ ٹو کے امتحانات 13 جون تک جاری رہیں گے، آخری پیپر ہسٹری اور جیوگرافی کا ہو گا۔