
14 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے چھٹی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
پالیسی کے مطابق امیدواروں کو انکے میرٹ اور چوائس کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، پہلے سے داخل 218 امیدواروں کو اپ گریڈ جبکہ 255 کو ویٹنگ لسٹ سے داخل کیا گیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ڈیڈ لائن کے مطابق ایم بی بی ایس کے ریگولر داخلے 28 فروری کو ختم ہو گئے تھے، پہلی پانچ سلیکشن لسٹوں میں ایم بی بی ایس کی 4 ہزار 150 مجموعی نشستوں میں سے 3 ہزار 895 بھر گئی تھیں، خالی رہ جانے والی 255 نشستوں کو حکومت پنجاب کی "ویکنٹ سیٹ پالیسی" کے مطابق بھرا جا رہا ہے۔
ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ نئے امیدواروں کیلئے کالج فیس جمع کروانے اور تحریری جوائننگ دینے کی آخری تاریخ 18 مارچ ہے۔