اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

10 Mar 2025
10 Mar 2025

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹورنامنٹ میں شریک 8 میں سے صرف 3 ٹیموں کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں، 12 رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کی 2 سیمی فائنلسٹ ٹیمز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ میزبان پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی، شر یاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں،نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری بھی آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ بھارت کے اکشر پٹیل کو ٹیم کا 12واں کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے