
03 Mar 2025
(لاہور نیوز) پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید ٹیم کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کئے جانے کا امکان ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید دیگر سلیکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے ذریعے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہو گا، قومی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔