
(لاہور نیوز) قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی جدید ترین سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ جاری ہے۔
قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، میچ کی سرویلنس 600 سے زائد کیمروں سے کی جا رہی ہے، ایئرپورٹ، ہوٹل سے سٹیڈیم اور گردو نواح کے روٹس کی 24 گھنٹے سرویلنس جاری ہے۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، پی آر یو گاڑیوں پر نصب کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سیف سٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل میچز کی مانیٹرنگ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سکیورٹی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور کوآرڈینیشن سے سکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے، سیف سٹی فیلڈ فورسز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔