
20 Feb 2025
(لاہور نیوز) میو ہسپتال کی ری ویمپنگ کے بعد بھی حالات بہتر نہ ہو سکے۔
ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ سے منسلک لفٹ زمیں بوس ہو گئی، سٹاف اور نرسز سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔
میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ کا افتتاح چھ ماہ قبل کیا گیا تھا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لفٹ گرنے سے تین نرسز کی ہڈیاں فریکچر ہوئی ہیں۔
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کا نوٹس لے کر ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو انکوائری کا حکم دے دیا۔