
(لاہور نیوز) وزیر اعظم، وزیر داخلہ و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او نے عدالت سے جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کے لئے دائر 22 (اے) کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے رپورٹ جمع کروانے کیلئے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا، عدالت نے ایس ایچ او کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا، درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ ودیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی ہے۔