اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مجھے بابر اعظم پر کرش ہے: دعا زہرا کا اعتراف

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کو بابر اعظم پر کرش ہے۔

دعا زہرا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کو اپنے لیے کس طرح کے ہمسفر کی تلاش ہے؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لڑکا چاہیے جو سچا اور ایماندار ہو، ہر طرح کی صورتحال میں میرا ساتھ دے مجھ سے جھوٹ نہ بولے اور نہ ہی مجھ سے باتیں چھپائے۔

اداکارہ نے کہا کہ شکل و صورت میں بس اتنا خوبصورت ہو کہ میرے ساتھ اچھا لگے، مالی حالات سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ میں خود بھی کماتی ہوں تو میں گزارا کر لوں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کرکٹ بہت زیادہ پسند ہے۔

دعا زہرا نے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے کرکٹر بابر اعظم بہت زیادہ پسند ہیں اور ان پر میرا کرش بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کرکٹ بہت پسند ہے اور شاید اس لیے بابر اعظم پسند ہیں لیکن جب لوگ سوشل میڈیا پر ان کو ٹرول کرتے ہیں تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا، اداکارہ نے شو کے دوران سوشل میڈیا صارفین سے یہ درخواست بھی کی کہ براہ کرم! بابر اعظم کو ٹرول نہ کیا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے