اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ نے آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس کی منظوری دے دی

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وفاقی کابینہ نے آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

کابینہ کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پی آئی اے کے پائلٹس کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر بریفنگ دی گئی کہ ایک سابق وفاقی وزیر کی جانب سے پی آئی اے پائلٹس کے حوالے سے دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پر مبنی تھا۔

بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سے نہ صرف ملک اور قومی ایئر لائن کا تشخص شدید متاثر ہوا بلکہ قومی خزانے کو بھی شدید نقصان ہوا، کابینہ نے مذکورہ بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

کمیٹی مذکورہ مبالغہ آرائی پر مبنی بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی، کمیٹی اس بیان کے نتیجے میں قومی ایئر لائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔کابینہ نے مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کے چارٹر کی توثیق کر دی، پاکستان مذکورہ چارٹر کے بانی اراکین میں سے ہے، اس انیشی ایٹو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی اور 50 بلین درخت اگائے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان اور یورپین یونین کے مابین ٹیرف ریٹس کوٹہ کی تقسیم کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دے دی، کابینہ نے اکاؤنٹیبلٹی کورٹ تھری، اسلام آباد کی ری آرگنائزیشن کرنے اور اسے سپیشل کورٹ (سی این ایس تھری)، اسلام آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے