اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو مخالفین کیخلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ

15 Dec 2024
15 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو مخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا۔

فیصل آباد میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملک میں خدمت کا سفر جاری رہتا تو پاکستان بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا گیا، ملک سےنفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا، اوئے،توئے، گالی گلوچ، افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، فیک نیوز سے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت نے تین دفعہ اسلام آباد پر حملہ کیا، ڈی چوک پر پٹھان کھڑے تھے، علی امین گنڈا، بشریٰ بی بی بھاگ گئے، کارکنوں کے قتل عام کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

مشیر وزیر عظم نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نے کارکنوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا، 2017 کے بعد ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا گیا، یہ آج بھی احتجاج اور افراتفری کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ اور مکاری کی سیاست کا انجام یہی ہونا تھا، پنجاب میں تحریک انصاف 10 بندے بھی جمع نہ کر سکی، پرتشدد، احتجاج، فساد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے