(لاہورنیوز)ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 207 رنز کو ہدف دے دیا۔
سینچورین میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کےمیچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی پچھلےمیچ کی غلطیوں کونہ دہرائیں۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔
