28 Nov 2024
(ویب ڈیسک) اسٹیج اداکارہ نرگِس نے ساتھی فنکارہ کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمے کیلئے درخواست جمع کروا دی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگِس اپنے وکیل زین علی قریشی کے ہمراہ ایف آئی اے سربراکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں اور مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اےمیں مقدمے کی درخواست دائر کر دی۔اداکارہ نرگِس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم حسین نے ہتک عزت کی ہے اداکارہ نے درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔