(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہےکہ مجھے موٹی ہونے کے طعنوں سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں حریم فاروق کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے میں میرے زیادہ وزن ہونے سے متعلق باتیں کی گئیں۔ لمبے بال،چھوٹے بال، گورا رنگ کالا رنگ، موٹی میں یہ باتیں سن چکی ہوں اور اب مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ڈرامے کے کردار کے لیے وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ شروع کی لیکن اس نے میری ذہنی صحت کو متاثر کرنا شروع کردیا۔ میں نے خود سے سوال کیا کہ میں وزن کیوں کم کروں؟
حریم فاروق نے کہا کہ میں نے سوچا کہ پاکستان میں زیادہ ترخواتین اسی طرح کی ہوتی ہیں تو کیوں نہ ان کی نمائندگی کی جائے؟وزن کا زیادہ ہونا کوئی بری بات نہیں۔ میں چاہتی تووزن کم کرنے کے لیے ڈرامے کی شوٹنگ 2 ماہ بعد بھی کرواسکتی تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔