اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خواتین ریڈ لائن، تشدد یا ظلم کسی صورت برداشت نہیں: مریم نواز

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، خواتین پر تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں۔

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں ، دین اسلام میں پہلی مرتبہ عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دئیے گئے، بیٹیوں اور بہنوں سمیت خواتین کی عزت و احترام نبی کریمؐ کی سنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت میں عورت پر ہاتھ اٹھانے سے نہ صرف منع کیا گیا بلکہ نرمی برتنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اور مجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، خواتین کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پنجاب کو پہلی بار ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی شکار خواتین اپنی شکایات ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں درج کرا سکتی ہیں، خواتین کسی ہنگامی صورتحال میں پنک بٹن سے فوری پولیس ہیلپ حاصل کر سکتی ہیں، خواتین کے لئے پولیس ویمن ہیلپ لائن بھی مکمل فعال ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کے لئے پر عزم ہے، خواتین کے لئے تشدد سے پاک، محفوظ اور مساوی معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے