اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی لاہور پہنچا دی گئی

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو کراچی سے لاہور پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا لاہور میں ٹور فائنل نہیں، چیمپئنز ٹرافی پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچائی جائے گی، اگلے مرحلے میں چیمپئنز ٹرافی افغانستان جائے گی۔

گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو کراچی کے مختلف مقامات پر  لے جایا گیا تھا، بدھ سے شروع ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تین روزہ سفر کراچی میں مکمل ہونے کے بعد اب ٹرافی کو لاہور لایا گیا ہے، کراچی میں ٹرافی کا ایک فوٹو شوٹ مزار قائد پر ہوا، ٹرافی کو کے ایم سی کی تاریخی مرکزی عمارت بھی لے جایا گیا جہاں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ٹرافی کا استقبال کیا اور تصاویر بھی بنوائیں، اس تاریخی عمارت پر بھی ٹرافی کا فوٹو شوٹ ہوا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول فائنل نہ کر سکا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) شیڈول کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطے میں ہے، آئی سی سی بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے ممبر بورڈز سے مشاورت کر رہا ہے، مشاورت کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت بے جا ضد اور پاکستان سخت اصولی موقف پر قائم ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل پر کرانے پر بضد ہے جبکہ پی سی بی ایونٹ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا خواہاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے