(لاہور نیوز) پاکستان میں خطے کے ممالک کی نسبت سب سے کم فی کس آمدن ریکارڈ کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش سمیت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت تعلیم اور ہیلتھ سیکٹر میں سپینڈنگ بھی کم ہے، انڈیا اور بنگلہ دیش کی فی کس آمدن تیزی سے بڑھ رہی ہے، پاکستان برآمدات میں بھی پیچھے ہے، 1980 سے لیکر 2000 تک پاکستان کی فی کس آمدن بنگلہ دیش اور انڈیا سے بہتر تھی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو برآمدات بڑھانے کیلئے ٹیرف پالیسیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، آئی ایم ایف نے کہا قرض پروگرام کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 16 فیصد تک بڑھانا ہو گا، پاکستان خطے کے دیگر ممالک کی نسبت اہم اہداف حاصل کرنے میں پیچھے ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ریٹیل، ایگریکلچر، ڈویلپرز اور پراپرٹی پر ٹیکسز عائد کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ وفاق رائٹ سائزنگ کے تحت فیڈرل گورنمنٹ کا سائز کم کرے، قرض پروگرام کے دوران پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا 1 فیصد سے بڑھا کر 2.5 فیصد تک کرنا ہو گا۔