18 Nov 2024
(لاہور نیوز) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی پندرہویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔
عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ میکسیکن باکسر گارسیولوپیز کے خلاف لڑیں گے ، عثمان وزیر کی میکسیکن باکسر کے خلاف انٹرنیشنل رینک فائٹ ہو گی۔
عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہو گی، پارک کمیونٹی ارینا یارک شائر عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ کی میزبانی کرے گا۔
اس حوالے سے عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں پاکستانی شائقینِ باکسنگ کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستانی شائقینِ باکسنگ 7 دسمبر کو سپورٹ کرنے ضرور آئیں۔