اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے عاقب جاوید کیلئے زمبابوے کے ویزے کا پراسیس شروع کردیا

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کیلئے زمبابوے کے ویزے کے اجراء کا پروسیس شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق ویزے کے اجراء پر عاقب جاوید پہلی دستیاب فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہونگے، قومی سکواڈ آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد زمبابوے پہنچےگا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے اور آئندہ سیریز میں عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے، وائٹ بال ہیڈ کوچ کے حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملکی کوچ کو مستقل ذمہ داری دے گا۔

یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ عارضی طور پر ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دورۂ آسٹریلیا کے لیے کوچ مقرر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان نے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے،پاکستان ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے