اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکمران جماعتوں کا کوئی پرسان حال نہیں، نفرت کا نشان بن چکی ہیں: شیخ رشید

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کا کوئی پرسان حال نہیں، یہ لوگ نفرت کا نشان بن چکے ہیں۔

راولپنڈی میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان سے کام لینا تھا لے لیا، اب گولی اندر اور چوہا جالندھر ہوگیا ہے، یہ ایسی حکمران پارٹیاں ہیں جو آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہیں، ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آجائے۔

انہوں نے کہا کہ نہ غریب کا چولہا جل رہا ہے،نہ کرایہ دیا جا رہا ہے، جو سرکاری نوکریاں تھیں وہ بھی ختم کر دی گئی ہیں، آئی ایم ایف کی وجہ سے جو غریب عوام پر عذاب نازل ہو گا وہ دیکھنا پڑے گا، خود تو یہ لوگ اپنے کیسز ختم کرا کے پاکستان سے چلے گئے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اگر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کررہا تو نہ کرے لعنت بھیجو، جو کشمیر ،غزہ اور فلسطین میں ہورہا ہے اس میں بھارت ملا ہوا ہے، نوازشریف بھارت سے پینگیں بڑھا رہے ہیں، ہمیں بنگلا دیش سے بہتر تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے