اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ میجر اور حوالدار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز  نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران بہادر جوانوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہو گئے، میجر محمد حسیب کارروائی کے دوران اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے اور عمر 28 سال ہے، میجر محمد حسیب شہیدنے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، حوالدار نور احمد شہید نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا، کے سوگوران میں اہلیہ ، 3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں، آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے