11 Nov 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 750 جبکہ رواں سال اب تک 6901 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 59 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور، چکوال، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان نے بتایا محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔