اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر،غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا ہو گا، اسحاق ڈار

10 Nov 2024
10 Nov 2024

( ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا ہو گا۔

 

 

سعودی عرب کے شہر ریاض میں دوسرے عرب اسلام سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہو چکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، فلسطین کازکے لیے عرب لیگ اور او آئی سی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا ہو گا۔

نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کازکی حمایت کی ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کے لیے امدادی سامان پرمشتمل 12کھیپ بھیجیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے