اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خارجی دہشت گرد ملک میں عدم استحکام چاہتے ، سخت الیکشن لیا جائے: طاہر اشرفی

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے خارجی دہشت گرد بی ایل اے کے لوگ ملک میں عدم استحکام چاہتے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی میں بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جوں جوں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے دہشت گردی کی جا رہی ہے، دہشت گردی کرنے والوں کا تعلق کسی صوبہ یا کسی طبقہ سے نہیں، خارجی دہشت گرد بی ایل اے کے لوگ ملک کو غیرمستحکم اور پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ جس نے خود کش حملہ کیا وہ امریکی اسلحہ سے لیس تھا، اس کی وردی گن ٹوپی دیکھیں جو امریکہ جاتے ہوئے افغانستان میں چھوڑ گیا، ریاست پاکستان سےمطالبہ ہے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کب تک بلوچستان حقوق کے نام پر انسانوں کے قاتلوں کو ہیرو بنایا جائے گا؟  جو دہشت گردوں کو مسنگ پرسن کے نام پر ہیرو بناتے ہیں انکے خلاف ایکشن لیا جائے، پاکستان کو سزا اس لئے دی جا رہی ہے وہ عالم اسلام کا عظیم ملک ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے