اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خاموش قاتل کہلائی جانے والے بلڈ پریشر کی بیماری سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟ماہرین نے بتا دیا

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے خاموش قاتل کہلائی جانے والی بلڈ پریشر کی بیماری سے خود کو محفوظ رکھنے کا طریقہ بتا دیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہناتھا کہ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔ہائی بلڈ پریشر کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو۔شریانیں جتنی زیادہ تنگ ہوں گی، بہاؤ اتنا کم اور بلڈ پریشر اتنا زیادہ ہوگا۔

دنیا بھر میں ایک ارب 28 کروڑ افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہے اور اس بیماری سے فالج، ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر، گردوں کے امراض اور دیگر متعدد طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔مگر اس جان لیوا مرض سے بچنا بہت آسان ہے اور روزانہ صرف 5 منٹ کی ورزش سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں 15 ہزار افراد کو شامل کیا گیا اور ٹریکرز کے ذریعے جسمانی سرگرمیوں اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ کے معمولات میں 5 منٹ کی اضافی ورزش جیسے سیڑھیاں چڑھنے سے بھی بلڈ پریشر کی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے کی کنجی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی جسمانی اہلیت جیسی بھی ہو بلڈ پریشر کی سطح بہتر بنانے کے لیے زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا، مثال کے طور پر سیڑھیاں چڑھنے جیسی سرگرمیوں سے بھی آپ اس مرض سے خود محفوظ رکھ سکتے ہیں یا اس کے منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چہل قدمی سے بھی بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر زیادہ نمایاں تبدیلی کے لیے ذرا سخت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر دنیا کے چند بڑے طبی مسائل میں سے ایک ہے مگر ادویات کے ساتھ ساتھ اس پر قابو پانے کے آسان ذرائع موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے