اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کا اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئیگا

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلہ میں آئی سی سی کے اعلیٰ سطح کے وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان آنے کا پلان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے وفد کا 10 سے 12 نومبر تک لاہور کے شیڈول کا پلان ہے، وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ افراد کے پہلے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔

وفد کی موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہو گا، ممکنہ طور پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور دوسری تفصیلات کے اعلان کا بھی امکان ہے، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر 11 نومبر کو ہونے والی تقریب میں اہم شخصیات اور کرکٹرز کو دعوت دی جائے گی، وفد کی آمد اور تقریب کے حوالے سے تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، تفصیلات طے ہونے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شیڈولڈ ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز تین وینیوز لاہور، کراچی اور راولپنڈی پر کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے