اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی والوں نے اب ٹرمپ سے امید لگا لی: عظمیٰ بخاری

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اب ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر میرا ووٹ ہوتا تو کملا ہیرس کوووٹ دیتی، کملا ہیرس کبھی ٹرمپ کی طرح ہارڈ لائن نہیں بولتی۔

انہوں  نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی عقل کا اندازہ لگائیں ڈونلڈ ٹرمپ سےامید لگائے بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو لا کر بسایا، آج اس غلطی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

آئینی بینچ کے سوال پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس آئینی بینچ کا اختیار ہے، کیا سنیئرز کو زیادہ آئین کا پتہ ہوتا ہے؟ ایسا نہیں ہے جو سنیئر صرف وہی عقل کل ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ تمام ججز قابل احترام ہیں، اچھا آئینی بینچ بنا ہے جو آئین کوری رائٹ نہیں کرے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے