اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی، انفلوئنزا، وائرل انفیکشن سے شہری متاثر

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی برقرار ہے، انفلوئنزا اور وائرل انفیکشن سے شہری متاثر ہونے لگے۔

ہسپتالوں میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے، بچوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور خشک کھانسی کی بیماری بڑھ رہی ہے،آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا، عارضہ قلب اور دمہ کے مریض بھی شدید متاثر ہونے لگے۔

 شہر میں انفلوئنزا فلو کی ویکسین نایاب ہو گئی،  گزشتہ ایک روز میں شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک سموگ سے 8000 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، میو ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2600 سے زائد مریض رپورٹ  ہوئے۔

اس کے علاوہ جناح ہسپتال میں 2200 جبکہ گنگارام ہسپتال میں 1900 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، سروسز ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں بھی سموگ سے متاثرہ مریضوں کی کافی بڑی تعداد رپورٹ ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے