اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کو قرار دے دیا

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین نے پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔

تفصیلاتک کےمطابق اکتوبر میں کراچی گرمی کی لہر سے متاثر ہوا جس کا کم از کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ اس مہینے میں شہر میں ریکارڈ کیا گیا اب تک کا گرم ترین درجہ حرارت تھا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ندا کھوڑو نے صوبائی پارلیمان کو بتایا کہ زیادہ درجہ حرارت نے بارشوں کے ساتھ مل کر مچھروں کے لیے زیادہ سازگار حالات پیدا کیے ہیں جو چکن گونیا کے ساتھ ساتھ ڈینگی بخار اور زیکا کا باعث بنتے ہیں۔ 

مئی میں وباء شروع ہونے کے بعد سے اب تک پاکستان کے جنوب مشرقی صوبہ سندھ میں تقریباً 181 افراد میں چکن گونیا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ انفیکشنز کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے اور صحت کے حکام وائرس کے مشتبہ کیسز کی اسکریننگ کے عمل میں ہیں جو جوڑوں کے کمزور درد کے ساتھ، بخار اور متلی کا سبب بھی بنتی ہے۔

ندا کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےملیریا،ڈینگی اور چکن گونیا جیسی مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر دباؤ پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے