04 Nov 2024
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں نئے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر کینیڈین وفد نے بھی شرکت کی، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کینیڈین وفد سے ملاقات بھی کی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا چلڈرن ہسپتال کے ورکنگ لیڈی ڈاکٹرز اور عملہ کے بچوں کیلئے ڈے کیئر سینٹر کا قیام انتہائی عمدہ اقدام ہے، ڈے کیئر سینٹر کے قیام میں معاونت پر اسلامک ایڈ کے شکر گزار ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا اس نئے ڈے کیئر سینٹر کو انتہائی خوبصورت بنایا گیا ہے، چلڈرن ہسپتال میں جلد جیمنیزیم بھی قائم کیا جائے گا، اسلامک ایڈ نے مزید اقدامات اٹھانے کیلئے بریفنگ دی ہے۔