اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ، اہم قانون سازی متوقع

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(لاہور نیوز) سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زریں) کے اہم اجلاس آج ہوں گے جس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے ہو گا جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس اسمبلی میں پیش ہو گا، رول آف لاء انڈیکس میں پاکستان کا 129 واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اسی طرح ایجنڈے میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس کیلئے 39 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آج کے اجلاس میں 3 نئے بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ 11 بلوں کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

حکومت کی جانب سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے