اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ترجیح ہے: وزیر اعظم

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ترجیح ہے۔

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے کاروباری وفد نے ملاقات کی۔ زبیرعیسیٰ کی سربراہی میں وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بزنس ٹوبزنس تعلقات کومزید بہتربنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کاروباری برادری کوایس آئی ایف سی کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے تاہم اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے