اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل، اہم ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

ایوان زیریں کا اجلاس کل شام 5 کی بجائے 4 بجے ہو گا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے،  اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں اہم قانون سازی شامل ہے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق 4 نومبر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس اسمبلی میں پیش ہو گا، رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا 129واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا،صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اسی طرح ایجنڈے میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے، تاہم، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے کی بجائے 4 بجے ہو گا۔

اراکین کو اجلاس کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے، حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور حاصل اختیار کے تحت اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے