اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) ٹو کو جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینال کے قریب زیر تکمیل پی ٹی آئی سی ٹو کا دورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا، انہوں نے تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی معائنہ کیا ۔

ہسپتال کے مختلف فلورز پر ڈرائی پارٹیشن وال اور ایچ ویک کی تنصیب کا کام جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے وزیراعلیٰ کو منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250 بیڈز پر مشتمل ہوگا، پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائبرڈ آپریشن تھیٹرز بھی بنائے جائیں گے، ہسپتال میں ایمرجنسی، سرجیکل اور میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے۔

مریم نواز نے شاہ میر اقبال کو شاباش دی اور ہسپتال کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا، ہر ضلع میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سےہوچکے ہیں ۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے