اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نےورلڈ کپ2026 میں کوالیفائی کرنا ٹارگٹ قرار دے دیا

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(ویب ڈیسک) ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرناہمارا ٹارگٹ ہے، اس کے لیے ہماری نظریں نومبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ پر ہیں۔

طاہر زمان نے لاہور میں گفتگو کرتے ہو ئےکہا کہ اس وقت چین میں ہونے والے ایک ایونٹ میں ٹیم بھیجنے کا پلان ہے، چین کا ایک ٹاپ لیول ڈومیسٹک ٹورنامنٹ 11 سے 22 نومبر تک ہو رہا ہے، اس میں پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ ٹیم بھیج رہے ہیں۔ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےکہ ایک شارٹ کیمپ لگا کر پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ ٹیم بنائیں، ٹیم کو 9 تاریخ تک چین بھجوانےکے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

طاہر زمان نےکہا کہ فنڈز کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا، ہائی پرفارمنس پروگرام کو شروع کرنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے،ہائی پرفارمنس پروگرام نہیں ہوتا تو ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کے لیے درست انداز میں تیاری نہیں ہو سکتی ، ہمارا ایک سال میں 25 میچز یورپ میں کھیلنےکا پلان ہے، حکومت سے درخواست ہے فنڈز دے، پرائیویٹ سیکٹر سے ہم خود کوشش کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے