اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بنوں میں شہید ہونیوالے میجر سمیت تینوں جوان سپرد خاک

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں خوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر اور دو اہلکاروں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 31 سالہ میجر عاطف خلیل شہید ساکن ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر میں سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 36 سالہ نائیک آزاد اللہ شہید ساکن ضلع کرک اور 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس ساکن ضلع لیہ کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ میجرعاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور  نے شرکت کی، دیگر شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر  نے بیان میں بتایا کہ عسکری و سول حکام نے کہا کہ ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہدا کی یہ عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے