اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کرا چی کی طالبات قابل تعریف کامیابی،زائد المیعاد گولی کی رنگت تبدیل ہونےوالی پیکجنگ بنا لی

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(ویب ڈیسک) کراچی کی طالبات نے جدید دوا کی منفرد پیکجنگ متعارف کرائی جو مدت پوری ہونے سے قبل رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام مختلف جامعات کے 200 سے زائد طلبہ نے صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ماحولیاتی پائیداری،  تکنیکی ترقی جیسے منصوبے سمیت مختلف سائنسی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے ادویات کی منفرد پیکجنگ جبکہ روبوٹک میڈیسن ریمائنڈر بنا کر سب کو حیران کردیا۔

جامعہ کراچی میں فارمیسی سائنس کلب کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئر سیکٹر کی خدمات کے اعتراف کیلئے خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی، تقریب کے مختلف سیشنز میں فارمیسی کے طلبہ کو جدید تحقیق،فارمیسی پریکٹس کے حوالے سے آگاہی، ادویات کی حفاظت اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور فارمیسی کی نئی تکنیکوں اور ان کے استعمال پر تربیت فراہم کی گئی۔

فیکلٹی آف فارمیسی نے ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی مناسبت سے مباحثے اور سائنسی مقابلے کرائے جس کی سرپرستی ڈاکٹر ثناء سرفراز نے کی۔ اس تقریب کا مقصد فارماسسٹ کی صحت عامہ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور طلبہ کے درمیان فارمیسی کے پیشے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

طلبہ نے صحت کے مسائل میں کمی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فارما کینوس کی جانب سے طلبہ نے پیکیجنگ ڈیزائن میں اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کیں ، منفرد پیکجنگ سے دوائی کی ایکسپرائری وقت سے قبل کلر کی صورت میں معلوم ہو جائے گی جبکہ پوسٹر مقابلے بھی کروائے گئے فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شعبے میں مستقبل کے صحت کے نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے