31 Oct 2024
(لاہور نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صوبہ بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹےمیں صوبہ میں ڈینگی کے 150 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں ڈینگی کے 933 جبکہ رواں سال اب تک 5594 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں راولپنڈی سے ڈینگی کے131 ، لاہور سے6 ،اٹک اور چکوال سے 3،3 ، حافظ آباد سے 2 ، جبکہ فیصل آباد، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال اور بہاولنگر سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔