اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

31 اکتوبر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ سٹیز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہری علاقوں کو درپیش مسائل کے حل، ترقی، عالمی تعاون کے فروغ اور مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔

اگر ہم پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کریں تو آبادی کے لحاظ سے کراچی دنیا کا 12 واں شہر اور دنیا کے کئی ممالک سے بڑا ہے، شہر کراچی جتنا بڑا ہے اس کے مسائل بھی اتنے ہی زیادہ ہیں تاہم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود شہر قائد کے مسائل آج بھی توجہ طلب ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کو اس کی اہمیت کے مطابق ترقی نہیں دی جا سکی، 2 کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل اس میگاسٹی میں شہری بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں۔

کراچی کی لاکھوں کی آبادی پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہی ہے، سڑکوں کی تباہ حالی، کچرے کا ناقص نظام اور بوسیدہ حال سیوریج سسٹم کے باعث شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں، سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی معمول بنی ہوئی ہیں۔

شہر قائد میں شہریوں کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات عرصہ سے التوا کا شکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے