(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ کہ گیس کے چولہوں سے خارج ہونے والی آلودگی موت کا سبب بنتی ہے۔
ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ معمول کے مطابق استعمال کیے جانے والے یہ چولہے خطرناک قسم کی گیسز خارج کرتے ہیں جن کا تعلق کینسر کے علاوہ دل اور پھیپھڑوں کے مرض کے ساتھ ہوتا ہے۔ تاہم خبردار کیاگیا ہے کہ ان خطرات کے متعلق آگہی بہت محدود ہے۔تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے کا استعمال اوسطاً انسان کی عمر سے دو برس تک کم کر دیتا ہے۔
تحقیق کی سربراہ کا کہنا تھا کہ مسئلے کی نوعیت ہماری سوچ سے زیادہ بدتر ہے۔تحقیق میں سائنس دانوں نے سالانہ 36 ہزار سے زائد قبل از وقت اموات کا تعلق گیس کے چولہوں کے ساتھ پایا۔تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ چولہے تحقیق میں سامنے آنے والے اعداد و شمار سے زیادہ تعداد میں اموات سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کا لگایا گیا تخمینہ صرف نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے حساب سے ہے، اس میں کاربن مونو آکسائیڈ اور بینزین جیسی نقصان دہ گیسز شامل نہیں ہیں۔