اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی: ہسپتالوں میں فلو، کھانسی، سانس میں دشواری کے مریضوں کا رش

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کے سبب شہری بیمار ہونے لگے، ہسپتالوں میں فلو، خشک کھانسی، سانس میں دشواری کے مریضوں کا رش لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی کے سبب انفلوئنزا، وائرل انفیکشن سے شہری متاثر ہو رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں انفلوئنزا، فلو کی ویکسین بھی نایاب ہو چکی ہے۔ ہسپتالوں میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، بچوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور خشک کھانسی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ عارضہ قلب اور دمہ کے مریض بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

 گذشتہ ایک روز میں شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک سموگ سے متاثرہ سیکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ میو ہسپتال ہسپتال کی ایمرجنسی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1870 سے زائد ، جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں 1520 جبکہ گنگارام ہسپتال میں 1330 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سروسزہسپتال اور جنرل ہسپتال میں بھی ایسے مریض آئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے