اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی، لاہوریوں کیلئے ایمرجنسی الرٹ جاری

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر لاہوریوں کے لئے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق دہلی، امرتسر اور چندی گڑھ کی سموگ تیز ہوا کے نتیجے میں لاہور میں داخل ہو رہی ہے، گزشتہ روز ہوا تھمتے ہی لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 800 سے 191 پر آ گیا، بھارت سے چلنے والی 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں لاہور میں داخل ہونے سے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

بھارتی علاقوں میں فصل کی باقیات جلانے سے آلودگی بڑھی، تیز ہوا سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی متاثر ہو رہا ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں سے ماسک پہننے، کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ہر شہری سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس تناظر میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بچے ماسک پہنیں، امراض قلب، پھیپھڑوں، سانس کے مریض اور بزرگ کھلی ہوا میں نہ جائیں، سموگ کی صورت حال میں بچوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے سکول کا وقت صبح 8 بجکر 45 منٹ کیا گیا ہے، بچوں کو ماسک لازمی پہنائیں تاکہ انہیں موسمی شدت سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اور سکول انتظامیہ سے اپیل ہے حفاظتی انتظامات میں غفلت نہ برتیں، والدین بچوں کو ماسک کے بغیر سکول نہ لے کر جائیں، یہ بچوں کی صحت کی ضرورت ہے، ہم سب کا تعاون ہی اس مشکل سے نجات دلانے میں سب سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر  نے عوام سے اپنی گاڑیوں کو چیک کرنے، ٹریفک جام سے بچنے اور فصلوں کی باقیات کو نہ جلانے کی اپیل کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھواں کرنے والی گاڑیاں بند ہوں گی، کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر نہیں چلے گا اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے گرفتار ہوں گے، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی کسی بھی خلاف ورزی پر شہری 1373 یا گرین ایپ پر فوری اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے